Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

دنیا اور آخرت کے بامراد لوگ‏

اللہ تعالی نے اس قرآن کریم کو ان نیکوکاروں کے لئے سراپا ہدایت شفا اور رحمت بنایا ہے جو شریعت کے مطابق نیک اعمال بجالاتے ہیں، فرض نما...



اللہ تعالی نے اس قرآن کریم کو ان نیکوکاروں کے لئے سراپا ہدایت شفا اور رحمت بنایا ہے جو شریعت کے مطابق نیک اعمال بجالاتے ہیں، فرض نمازیں اور نوافل کی حدود اور اوقات کی پابندی کرتے ہوئے صحیح صحیح ادا کرتے ہیں۔  مستحق لوگوں کو زکوۃ دیتے ہیں۔ صلہ رحمی کرتے ہیں ۔ دار آخرت میں اپنے نیک اعمال کے اجر و ثواب کا یقین رکھتے ہیں ۔  نہ ریا کاری کرتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کی  داد اور تحسین کی امید رکھتے ہیں ۔  یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں فرمایا ہے کہ انہیں لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف سے ہدایت بصیرت اور صراط مستقیم میسر ہے اور یہی دنیا اور آخرت میں بامراد ہیں 

تفسیر ابن کثیر 
سورہ لقمان 
آیت نمبر 1 تا 5 
صفحہ 729