Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

اللہ ہی ہر چیز کا خالق ومالک ہے

*اللہ ہی ہر چیز کا خالق ومالک ہے* عزیزو! غور سے سن لو کہ آج سے تم اپنے اس عقیدے کو پختہ اور مضبوط کرو گے کہ آسمان وزمین اور ان کے ...


*اللہ ہی ہر چیز کا خالق ومالک ہے*
عزیزو! غور سے سن لو کہ آج سے تم اپنے اس عقیدے کو پختہ اور مضبوط کرو گے کہ آسمان وزمین اور ان کے درمیان میں تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا اللہ ہے، اور زمین وآسمان کا نظام بھی اللہ کے حکم سے چلتاہے
’’اَلَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَہُوَ یَہْدِیْنِ وَالَّذِیْ ہُوَ یُطْعِمُنِیْ وَیَسْقِیْنِ وَاِذَا مَرِضْتُ فَہَوَ یَشْفِیْنِ وَالَّذِیْ یَمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِ‘‘
اللہ ہی پیدا کرتا ہے، اللہ ہی مارتا ہے، اور اللہ ہی دوبارہ زندہ کرے گا، اللہ ہی ہدایت دیتا ہے، اللہ ہی بیماری دیتا ہے، اللہ ہی شفا دیتا ہے اللہ ہی کھلاتا ہے، اللہ ہی پلاتا ہے، اللہ ہی اولاد دیتا ہے، کسی میں کوئی طاقت نہیں کہ وہ کسی جان کو پیدا کردے اور کسی کی ہمت نہیں کہ وہ کسی کو ماردے، مگر جب اللہ کا حکم آجائے تو کوئی بھی سبب بن سکتاہے، اللہ ہی نفع پہنچاتا ہے، اللہ ہی نقصان پہنچاتا ہے، اللہ کے علاوہ پور ی دنیا مل کر تم کو نقصان پہنچانا چاہے یا نفع پہنچانا چاہے تو کوئی نہیں ہے اللہ کے سوا جو نفع یا نقصان پہنچائے۔۔۔