Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بچے کو خالق حقیقی کا تعارف

ابو مطیع اللہ حنفی  بچے کا ایمان مضبوط کر نے کیلئے ماں کو چاہئے کہ کوشش کرتی رہے۔ بچہ بڑا ہوگیا اور اس کو کوئی ڈرانے کی بات آئی تو...


ابو مطیع اللہ حنفی 

بچے کا ایمان مضبوط کر نے کیلئے ماں کو چاہئے کہ کوشش کرتی رہے۔ بچہ بڑا ہوگیا اور اس کو کوئی ڈرانے کی بات آئی تو کبھی بھی کتے بلے سے نہ ڈرائیں۔ 

کسی جن بھوت سے مت ڈرائیں۔ جب بھی کوئی بھی ہو تو بچے کے ذہن میں اللہ کا تصور ڈالیں بیٹا اگر تم ایسے کروگے تو اللہ  ناراض ہو جائیں گے۔ اب جب آپ پیار سے سمجھائیں گی کہ اللہ ناراض ہو جائیں گے بچہ پوچھے گا کہ اللہ  کون ہے۔ اب آپ کو اللہ رب العزت کا تعارف کروانے کا موقع مل جائے گا آپ تعارف کروائیں۔ اللہ وہ ہے جس نے آپ کو دودھ عطا کیا۔ اللہ  وہ ہے جس نے آپ کو سماعت دی۔ بصارت دی جس نے آپ کو عقل عطا کی۔ جس نے مجھے بھی پیدا کیا اور آپ کو بھی پیدا کیا ہم سب اللہ کے بندے ہیں جب آپ اللہ کی ایسی تعریفیں کریں گی اور اس کے انعامات کاتذکر ہ کریں گی تو بچپن سے ہی بچے کے اندر اللہ کی محبت اور جنت میں جانے کا شوق پیدا ہو جائے گا کہ ہم جنت میں کب جائیں گے۔ مجھے اتنی اچھی اس کی بات لگی کہ دیکھو بچے کو جنت کی باتیں سنائی اور ابھی سے پوچھ رہا ہے کہ ابو ہم جنت میں کب جائیں گے؟ ابھی سے اس کو انتظار اور شوق نصیب ہوگیا۔ ماں کو بھی چاہئے کہ اسی طرح بچے کے اندر نیکی کے اثرات ڈالے اور اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کا ایمان مضبوط کرے۔ صبر سے کام لے۔

 
                    ♡ابو مطیع اللہ♡