Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

میرے مرنے کے بعد مجھے پھٹے پرانے موزے پہنا دینا

(ایک باپ کی اپنے بیٹےکوانوکھی وصیت) ایک باپ نے مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کو وصیت کی، بیٹا! میرے مرنے کے بعد مجھے پھٹے پرانے موز...


(ایک باپ کی اپنے بیٹےکوانوکھی وصیت)

ایک باپ نے مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کو وصیت کی،

بیٹا!

میرے مرنے کے بعد مجھے پھٹے پرانے موزے پہنا دینا،

میری خواہش ہے

کہ مجھےقبر میں اسی طرح اتار اجائے

باپ بیمارتھا کجھ عرصہ بعد اسکا انتقال ہوگیا

باپ کےمرنے کہ بعد بیٹےکو اس کی وصیت یادآئی

بیٹا عالم دین کےپاس گیا اور وصیت کا اظہار کیا

عالم دین نےکہادین اسلام میں میت کو صرف کفن پہنانے کی اجازت ہے

اس کےعلاوہ کچھ نہیں پہنایا جاسکتا

لڑکےنےعالم دین سے کافی اصرار کیا تو تمام عالم دین ایک جگہ جمع ہوئے

کہ

کوئی نتیجہ نکل سکے

پرنتیجہ کچھ نہ نکلا اور تکرار بڑھتی چلی گئی

ابھی تکرار جاری ہی تھی کہ

ایک شخص نے اس لڑکےکو ایک خط دیا اور کہاکہ تمھارے والد نے مجھےیہ خط دیاتھا

اورکہا تھاکہ میرےمرنےکےبعد یہ خط میرے بیٹے کودےدینا

بیٹےنےخط پڑھناشروع کیا

تواس میں لکھا ہوا تھا دیکھ رہےہو بیٹا!

میرے پاس کتنامال و دولت،گاڑی، بنگلہ، سونا، چاندی، سب کچھ ہونے کہ باوجود

مجھےاس بات کی بھی اجازت نہیں کہ میں دنیا سےایک پھٹاہوا موزہ بھی لےکہ جاسکوں

بیٹا!

ایک دن تمھیں بھی موت آئےگی

تم آگاہ ہوجاوُ تم بھی صرف اور صرف ایک کفن میں ہی جاوُگے

لہذا کوشش کرنا جو مال و دولت میں نے وراثت میں چھوڑاہے

اسےنیک راہ میں خرچ کرنا

بے سہاروں کی مدد کرنا

کیونکہ جو چیز تمہارےساتھ قبر میں جائےگی

وہ صرف تمہارے اعمال ہوں گے اس کےعلاوہ تم دنیا سےکچھ بھی نہیں لےجاسکتے

اے انسان!

تو دنیا میں خالی ہاتھ آیاتھا اور خالی ہاتھ ہی جائےگا۔

لےجائےگا تو صرف اپنےاچھےاور برےاعمال

اللہ تعالٰی سےدعاہےکہ

اےاللہ! ہمیں نیک اعمال کرنےاور برائیوں سےبچنےکی توفیق عطافرما۔

آمین

اس تہریر کو شیئر ضرور کریں

ہو سکتاہےکہ ایک شیئر سےیہ بات کسی کہ دل میں اُترجائے۔

دعاکاطالب: عبداللہ قریشی رونق آباد والا

🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳A.R🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳