Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

عورت زبان کی تیز مگر دل کی نرم ہوتی ہے

اگر آپ بیوی کی  بوری عادتوں سے پریشان ہے تو اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں 🌴🌴 از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی  بہت ہی آ سان کام ہے بیویوں کی خامیوں...




اگر آپ بیوی کی  بوری عادتوں سے پریشان ہے تو اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں
🌴🌴
از قلم✒ ابو مطیع اللہ حنفی 
بہت ہی آ سان کام ہے بیویوں کی خامیوں کو اچھائیوں میں بدلنا
بہت آسان ہے بیوی کی خامیوں کو اچھایئوں میں بدلنا، اگر کوئ شخص بیوی کے اندر موجود خامیوں سے پریشان رہتا یے تو کافی افسوس والی بات ہے ، آپ کی بیوی آپ کی بات نہیں مانتی،آپ سے اونچی آواز میں بات کرتی ہے، آپ کی طرف توجہ نہیں دیتی، آپ کی خواہشات پر منہ پھیر کر سوجاتی ہے یا آپ کی لائ ہوئ چیزوں میں نقص نکالتی یے تو ظاہر بات یے ایسی صورتحال میں اچھا خاصا شوہر پریشان اور غم زدہ ہی رہے گا۔

میرا ایسا ماننا ہے کہ ہمارے معاشرے مین 100 میں سے 80 فیصد خواتین مشرقی ذہنیت رکھتی ہیں، جو پیدا تو اپنے والد کے گھر ہوتی ہیں لیکن انکا جنازہ شوہر کے گھر سے نکلتا یے، پہلی بار آنکھ اپنی ماں کے گھر میں کھولتی ہیں اور آخری بار آنکھ شوہر کے گھر میں بند کرتی ہیں، اول تو ایسی خواتین میں زیادہ خامیاں نہین ہوتیں اگر ہوتی بھی ہیں تو تھوڑی ہمت و فکر کرکے بیوی کی تمام خامیوں کو خوبیوں میں با آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے،

بس اپنی انا اور بھرم کو ختم کرنا ہوگا، ساتھی کو تبدیل کرنے سے پہلے خود کو تبدیل کرنا بنیادی وجہ ہے۔

صبح آفس جاتے وقت ماں باپ اور بیوی کو مسکرا کر دیکھتے جاؤ، دن میں ایک وقت کا کھانا بیوی کے ساتھ کھاؤ، کھانا کھاتے وقت ایک یا دو نوالے اپنے ہاتھ سے اسے کھلاؤ، اسکے بناۓ ہوۓ کھانے کی تعریف کرو، بیوی کے حسن کی تعریف کرو، جب وہ اداس بیٹھے تو اسکے پاس بیٹھے ہاتھوں میں ہاتھ لیۓ فکر مندی کے ساتھ اداسی کی وجہ پوچھو اور ذمہ داری کے ساتھ حوصلہ دو، اگر کسی بات پر رو رہی ہو تو ہاتھوں سے اسکے آنسو صاف کرو، پیشانی پر بوسہ دو، اسے سینے سے لگاؤ، اسکی ضروریات و خواہشات کا خاص خیال رکھو، ماں بہن کی باتوں میں آکر بغیر تصدیق کیے بیوی سے غصہ کا اظہار مت کرو، اسکے سامنے اسکے والدین یا میکے کی برائ مت کرو، مہینے میں دو یا تین مرتبہ اسے گھر کے کاموں سے چھٹی دو اور گھمانے باہر لے جاؤ۔

بیڈ روم میں موبائل و ٹیلیوژن کا فضول استعمال کرنے کے بجاۓ بیوی کے ساتھ کم از کم 20 منٹس تعلیم کا حلقہ لگاؤ، یہ چند کام کرلینے سے یقین جانیں آپ بیوی  کے اندر بے تحاشہ تبدیلیاں محسوس کریں گے، گھر جنت لگنے لگے گا، ہر لمحہ خوبصورت ہوجاۓ گا، اب چند ذہنوں میں سوال آۓ گا کہ جمیل صاحب آپ تو فلمی باتیں کر رہے ہیں، ارے جناب یہ فلمی باتیں نہیں اعمال رسولﷺ ہیں، سنت رسولﷺ ہیں، ہم رسول اللہﷺ کو پڑھیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا۔

اگر گھر کو جنت بنانا یے تو ان باتوں پر عمل کرنا ہوگا، ان باتوں پرعمل نا کیا اور وہی غصہ و انا پرستی والی زندگی گزارتے رہے تو ہم آس پاس دیکھ سکتے ہیں کئ میاں بیوی رسمی زندگی گزار رہے ہیں، گھروں کے گھر اجڑ چکے ہیں، طلاقوں کی شرح تیزی سے دن بدن بڑھتی جارہی یے، اور جو رشتے قائم ہیں ان میں کہیں ازدواجی زندگی کا سکون نظر نہیں آتا سواۓ چند گھرانوں کے، نظر آۓ گا بھی کیسے کیوں کہ ہمیں ان تمام باتوں پر عمل کرنے میں کوفت آتی یے، ہماری شان گھٹ جاۓ گی اگر بیوی کو ہاتھ سے لقمہ کھلا دیا، ہماری عزت کم ہوجاۓ گی اگر کچن مین بیوی کا ہاتھ بٹا دیا، ہم اپنی نظروں سے گر جایئں گے اگر بیوی پر مردانگی کا رعب نا جھاڑا۔

*عورت زبان کی تیز مگر دل کی نرم ہوتی ہے،* *شوہر کا تھوڑا سا پیار دیکھ کر پگھل جاتی ہے۔*
رسول اللہﷺ کو پڑھو عمل کرو اور گھروں کو جنت بناؤ ورنہ زندگی جانور بھی جی لیتے ہیں خواہشات انکی بھی پوری ہوجاتی ہیں۔