Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے إِذَا الشَّمْ...



بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَ‌تْ ﴿١﴾
جب سورج لپیٹ میں آ جائے گا 

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَ‌تْ ﴿٢﴾
اور جب ستارے بےنور ہو جائیں گے

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَ‌تْ ﴿٣﴾
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

وَإِذَا الْعِشَارُ‌ عُطِّلَتْ ﴿٤﴾
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَ‌تْ ﴿٥﴾
اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے

وَإِذَا الْبِحَارُ‌ سُجِّرَ‌تْ ﴿٦﴾
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ﴿٧﴾
اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ﴿٨﴾
جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا۔

بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ ﴿٩﴾
کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَ‌تْ ﴿١٠﴾
جب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ ﴿١١﴾
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَ‌تْ ﴿١٢﴾
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔

وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ﴿١٣﴾
اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَ‌تْ ﴿١٤﴾
تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا