*مسئلہ #88*
*ہم جنس پرستی کی سزا*
سوال:
ہم جنس پرستی مرد کا مرد کے ساتھ جنسی اختلاط زنا کے زمرے میں آتا ہے ؟ اور اس کی سزا بھی زنا کی سزا ہوگی؟
جواب:
ہم جنس پرستی زنا سے زیادہ بدتر جرم ہے۔ سابقہ امتوں میں سے حضرت لوط علی نبینا وعلیہ السلام کی امت پر اسی قبیح عمل کو اختیار کرنے کی وجہ سے عذاب آیا تھا۔ ان کی بستی کو اوپر اٹھا کر زمین پر الٹ دیا گیا تھا، اور پھر پتھروں کی بارش برسائی گئی تھی، جس سے پوری قوم ہلاک ہوگئی تھی۔ لہذا اس جرم کی شدت زنا سے زیادہ ہے اور  اس کی سزا بھی زنا سے زیادہ سخت ہے۔ مثلا فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ اس عمل میں مبتلاء شخص کو قاضی سخت سے سخت سزا دے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے یہاں تک منقول ہے کہ اس شخص کو پہاڑ سے نیچے گرا کر اس پر پتھر برسائے جائیں، اس لئے کہ اللہ تعالی نے اس عمل میں مبتلاء قوم کو یہی سزا دی ہے۔ یا آگ میں جلادے یا اور جو سخت سے سخت سزا دینا چاہے دے سکتا ہے۔ نیز اس عمل کی اخروی سزا بھی بہت زیادہ ہے کل قیامت کے دن جب ہر شخص اللہ تعالی کے رحم و کرم کا بہت زیادہ محتاج ہوگا، اس عمل کے کرنے ولا اللہ تعالی کی نگاہ شفقت اور رحمت سے محروم رہےگا۔
فقط واللہ اعلم
مفتی ڈاکٹر سلمان صاحب

Post A Comment: