Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کرامات دکھانے والے پیر , مشکلیں رفع کرنے والے درویش , وجد میں آنے والے فقیر

امارات کی سات ریاستیں ہیں , ہر ریاست کے طول و عرض میں گھوما پھرا ہوں , آج تک کوئی مزار , پیر , فقیہہ , غوث , قطب , قلندر , ابدال , فقی...

امارات کی سات ریاستیں ہیں , ہر ریاست کے طول و عرض میں گھوما پھرا ہوں , آج تک کوئی مزار , پیر , فقیہہ , غوث , قطب , قلندر , ابدال , فقیر , درویش , شیخ العرب والعجم , مجاہد ملت , مشکل کشا , سید السادات , عاشق رسول , فخر اسلاف , شان دیوبندیت , امام بریلویت , آیت اللہ اور مجتہد وغیرہ نہیں دیکھا لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ سب پنج وقتہ نمازی ہیں اور پکے مسلمان بھی اور انکے لئے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں

اسی طرح عرب دنیا میں 22 ممالک ہیں جو ایشیا اور افریقہ کے ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں , کسی بھی عرب ملک میں کرامات دکھانے والے پیر , مشکلیں رفع کرنے والے درویش , وجد میں آنے والے فقیر اور نام نہاد غازیان ملت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے

پاکستان میں ہر میل پر کوئی نہ کوئی زندہ پیر اور مزار ہمیں ضرور ملے گا , ہر موڑ پر مشکل کشا بیٹھا ہوتا ہے جسکا بدن گندا اور کپڑے میلے ہوتے ہیں اور اللہ ھو کے نعرے بلند کرتا رہتا ہے , عورتوں اور بوڑھوں کا ایک جم غفیر ہوتا ہے جو انہیں مسیحا سمجھ کر اس سے مانگ رہے ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود کسی کی مشکلات کم نہیں ہوتی , بیماریاں رفع نہیں ہوتی ہاں پیر اور فقیر کی زندگی عیش و عشرت میں ضرور ہوتی ہے

کچھ ماہ پہلے پیر آف گولڑہ کی شادی میں کروڑوں روپے جو اڑائے گئے وہ انکی اپنی جمع پونجی تو نہیں تھی , اپنے معتقدین سے بٹورا ہوا پیسہ ہی تھا

جب تک پاک و ہند کے مسلمان اس شخصیت پرستی اور بت پرستی کے اصنام کو نہیں توڑے گے اور خالص اللہ کے بندے بن کر زندگیاں نہیں گزارے گے تب تک ذلت و رسوائی انکا مقدر بنی رہے گی 
{محمد شاکر }
——————————-

اسی طرح نہ ہی  یورپ کے کسی ملک میں دربار ہے  نہ  کوئی جعلی مشکل کشا نہ جن  نہ پیر بابا
لیکن لوگ  پھر بھی خوش حال ہیں  ۔۔۔ پس ثابت ہوا رزق دینے اور لینے والا  دنیا کے تمام معاملات چلانے والا صرف اللہ ہے ۔ہم صرف اسی سے دعا کر سکتے ہیں
{ فاروق بیگ }