Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

مسجد میں بیٹھ كر سورہٴ یاسین پڑھنا

*مسئلہ #65* *مسجد كے كچھ لوگ كہتے ہیں كہ مسجد میں بیٹھ كر سورہٴ یاسین پڑھنا منع ہے، كیا ان كی یہ بات درست ہے؟* سوال: ہمارے محلہ می...



*مسئلہ #65*
*مسجد كے كچھ لوگ كہتے ہیں كہ مسجد میں بیٹھ كر سورہٴ یاسین پڑھنا منع ہے، كیا ان كی یہ بات درست ہے؟*
سوال:
ہمارے محلہ میں مسجد ہے، مسجد رحمانیہ جس میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد مختصر درس ہوتا ہے اس کے بعد کچھ لوگ گھر چلے جاتے ہیں اور کچھ لوگ مسجد میں سورہ یسین شریف پڑھتے ہیں لیکن مسجد کے ذمہ دار اور کچھ جماعت کے لوگ سورہ یسین شریف پڑھنے سے روکتے ہیں۔ وہ لوگ کہتے ہیں اپنے گھروں میں جا کر پڑھیں شریعت میں مسجد میں بیٹھ کر پڑھنا منع ہے۔ تو ایسے میں صحیح کیا ہے؟ براہ کرم اس کی وضاحت کریں۔
جواب:
مسئلہ بتانا بڑی ذمہ داری کی بات ہے۔ جو شخص عالم نہ ہو اسے مسئلہ نہیں بتانا چاہئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ مسجدیں پنج وقتہ نماز کے لئے اور اللہ کا ذکر کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ اللہ کا سب سے بڑا ذکر قرآن پاک کی تلاوت کرنا ہے۔ جو شخص سورہٴ یٰسین انفرادی طور پر مسجد میں پڑھنے سے روکتا ہے وہ قرآن و حدیث کے علم سے بالکل ناواقف ہے۔ اس کا روکنا صحیح نہیں ہے۔ مسجد میں بیٹھ کر انفرادی طور پر سورہٴ یٰسین پڑھنا منع نہیں ہے۔ مسجد میں بھی پڑھ سکتے ہیں، اور گھر پر بھی پڑھ سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
Mufti Dr Salman sb Lahore