Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

لینے دینے کے معاملات میں ھوشیاری

سورہ المُطَفِّفِین آیت نمبر 1 وَیۡلٌ   لِّلۡمُطَفِّفِیۡنَ ۙ﴿۱﴾ ترجمہ: بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔ سورہ المُطَفِّفِین...


سورہ المُطَفِّفِین آیت نمبر 1
وَیۡلٌ   لِّلۡمُطَفِّفِیۡنَ ۙ﴿۱﴾
ترجمہ:
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔

سورہ المُطَفِّفِین آیت نمبر 2
الَّذِیۡنَ  اِذَا  اکۡتَالُوۡا عَلَی النَّاسِ یَسۡتَوۡفُوۡنَ ۫﴿ۖ۲﴾
ترجمہ:
جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ لوگوں سے خود کوئی چیز ناپ کرلیتے ہیں تو پوری پوری لیتے ہیں۔

سورہ المُطَفِّفِین آیت نمبر 3
وَ  اِذَا کَالُوۡہُمۡ  اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ  یُخۡسِرُوۡنَ ﴿ؕ۳﴾
ترجمہ:
اور جب وہ کسی کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیں۔ (١)
تفسیر:
1: ان آیتوں میں ان لوگوں کے لیے بڑی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے جو دوسروں سے اپنا حق وصول کرنے میں تو بڑی سرگرمی دکھاتے ہیں، لیکن جب دوسروں کا حق دینے کا وقت آتا ہے تو ڈنڈی مارتے ہیں۔ یہ وعید صرف ناپ تول ہی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہر قسم کے حقوق کو شامل ہے، اور اس طرح ڈنڈی مارنے کو عربی میں ” تطفیف “ کہتے ہیں، اسی لیے اس سورت کا نام تطفیف ہے۔
آسان ترجمۂ قرآن مفتی محمد تقی عثمانی https://goo.gl/2ga2EU