Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بااخلاق کون ؟

امام جلال الدین سیوطیؒ نے اپنی کتاب ’’الکنز المدفون والفلک المشحون‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’حسن خلق کی دس نشانیاں ہیں , جس کے اخلاق اچھے ہ...


امام جلال الدین سیوطیؒ نے اپنی کتاب
’’الکنز المدفون والفلک المشحون‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’حسن خلق کی دس نشانیاں ہیں ,
جس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔
(۱) وہ جھگڑا کم سے کم کرے گا۔
(۲) وہ انصاف سے کام لے گا۔
(۳) وہ لوگوں کی لغزشات کی طرف نظر نہیں کرے گا۔
(۴) وہ برائی میں بھی اچھائی کا پہلو طلب کرے گا۔
(۵) وہ معذرت کا طالب ہوگا۔
(۶) وہ لوگوں کی اذیت کو برداشت کرے گا۔  ‏
(۷) وہ اپنے نفس پر ملامت کرے گا
(۸) وہ دوسروں سے صرف نظر کرتے ہوئے اپنے عیوب ڈھونڈھنے میں لگے گا
(۹) وہ ہر چھوٹے بڑے سے خندہ پیشانی سے پیش آئے گا۔
(۱۰) وہ ہر ایک سے نرمی سے بات کرے گا خواہ اس سے کم تر ہو یا برتر.
اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کو حسن اخلاق سے مالا مال فرمائے
آمین یارب العالمین