Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

Mazah: Aah Ye Bevian

*آہ، بیٹیاں ۔ ۔ ۔*  وضو کر کے باتھ روم سے نکلا تو باھر لاؤنج سے دونوں بیٹیوں کے ھنسنے کھلکھلانے کی آوازیں سنائی دیں۔ بیٹیاں بھی گ...



*آہ، بیٹیاں ۔ ۔ ۔* 
وضو کر کے باتھ روم سے نکلا تو باھر لاؤنج سے دونوں بیٹیوں کے ھنسنے کھلکھلانے کی آوازیں سنائی دیں۔ بیٹیاں بھی گھر کی رونق اور خوشیاں ھوتی ھیں۔
میں نے بیگم کو کہا،..
*"ان دونوں کے بغیر بھی گھر کتنا سونا سونا لگتا ھے۔ اب دیکھو، ابھی ایک دن آئے گا کہ کوئی الّو کے پٹھّے رنگ برنگی شیروانی، سرخ پگڑی اور چوڑی دار پاجامہ پہن کر ھمارے گھر آئیں گے اور انہیں لے جائیں گے۔ ان کے بغیر میں کیا کروں گا؟"*
بیگم نے سپارہ بند کیا، اسے چوما، ماتھے سے لگایا، ایک طرف رکھا اور دھیرے سے بولی،...
*"بس شوکت، یہی زندگی کا نظام ھے۔ آپ بھی تو ھمارے گھر آئے تھے نا!! "*
*آہ، بیویاں ۔ ۔ ۔!*
تحریر: شوکت نیازی