Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

بندہ اپنے آپ کو کیسا سمجھتا ہے اور اصل میں ہوتا کیا ہے

اگر کوئی گروہِ انسانی اپنے آپ کو تلاش کرنا چاہتا ہے اور راست روی پر قائم ہونا چاہتا ہے تو پھر اسے اپنا تجزیہ کرنا پڑے گا ۔ میں اپنا تجزیہ ...

اگر کوئی گروہِ انسانی اپنے آپ کو تلاش کرنا چاہتا ہے اور راست روی پر قائم ہونا چاہتا ہے تو پھر اسے اپنا تجزیہ کرنا پڑے گا ۔ میں اپنا تجزیہ کرنے کے لیے بڑا زور لگاتا ہوں ، مگر کر نہیں پاتا ۔  حالانکہ دوسرے کا تجزیہ فوراً کر لیتا ہوں ۔ میں ایک سیکنڈ میں بتا دیتا ہوں کہ میرے محلے کا کونسا آدمی کرپٹ ہے ۔ میرے دوست میں کیا خرابی ہے ۔ لیکن مجھے اپنی خرابی نظر آتی ہی نہیں ۔ میں نے بڑا زور لگایا ہے بڑے دم درود کروائے ہیں  نفسیاتی تجزیہ کروایا ہپناٹزم کروایا کہ میرا کچھ تو باہر آئے مجھے اپنی خامیوں کا پتہ چلے ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں تو ایک بہت سمجھدار عاقل فاضل ہوں ۔ مجھ سے زیادہ دانشمند آدمی تو ہے ہی نہیں ۔ اگر آپ مطالعہ کریں اور کھلی نظروں سے دیکھیں تو آپ پر یہ کیفیت عجیب و غریب طریقے سے وارد ہوں گی کہ بندہ اپنے آپ کو کیسا سمجھتا ہے اور اصل میں ہوتا کیا ہے ۔