Page Nav

TRUE

Left Sidebar

False

تازہ ترین

latest

Quran Sey Ghaflat ki Saza (Urdu)

Quran-Sey-Ghaflat (Dunya Aur Aakherat ki Sazayein) http://muslimislambooks.blogspot.com               ...

Quran-Sey-Ghaflat (Dunya Aur Aakherat ki Sazayein)

 
             اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَٰنِ الرَّجِیْمِ ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 

قرآن کو چھوڑنے کی دنیا و آخرت کی سزائیں
قرآن شریف سے دوری یعنی اس پر ایمان نہیں لانا ٗ اسکی تلاوت اور اسکے احکام سے دوری کی بنا پر انسان کو کئی سزائیں ملیں گی بعض سزائیں دنیا میں اور بعض سزائیں آخرت میں ملیں گی
قرآن سے غفلت کی بناء پر دنیا کی سزا ئیں
دنیا کی سزائیں یہ ہیں کہ قرآن سے اعراض یعنی قرآن کریم سے منہ پھیرنے والے شخص پر اللہ تعالیٰ شیطان کو مسلط کردیتا ہے اور جسکا دوست شیطان ہے وہ بدترین اور دھوکا باز دوست ہے اور بعض سزائیں ایسی ہوتی ہے کہ اسکی دنیا کی زندگی تنگ کردی جاتی ہے
اور جو شخص رحمن کی یاد سے غفلت کرے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں وہی اس کا ساتھی رہتا ہے اور یہ شیطان روکتے رہتے ہیں انکو راہ راست سے جب کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک راستہ پر ہیں یہاں تک کہ جب ایسا شخص پہنچے گا ہمارے ہاں تو کہے گا اپنے رفیق سے کاش ہوتا میرے اور تمہاری درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ کیونکہ تو تو بدترین ساتھی نکلا
سورہ الزخرف
۳۶ ۔ ۴۳
 



اور جسکا ہم نشین و ساتھی شیطان ہو وہ تو بدترین ساتھی ہے
سورہ النساء
۳۸ ۔ ۴
اور پیروی کرو اس بہترین کتاب کی جو تمہاری طرف تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو
سورہ الزمر
۵۵ ۔ ۳۹
اللہ تعالیٰ کی آیات کو چھپانے والوں کا حشر

جو لوگ ہماری یعنی اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجود یکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لیے بیان کرچکے ہیں ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے
سورہ البقرہ
۱۵۹ ۔ ۲
اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں
سورہ المؤمن
۴ ۔ ۴۰