NotoSansArabicFont

تازہ ترین

latest

تواضع اور انکساری

*المعجم الكبير # ١٢٤٩٤* *Al Mu’jamul Kabir # 12494* عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: *كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ...

*المعجم الكبير # ١٢٤٩٤*
*Al Mu’jamul Kabir # 12494*
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: *كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ عَلَى الْأَرْضِ ، وَيَأْكُلُ عَلَى الْأَرْضِ ، وَيَعْتَقِلُ الشَّاةَ¹ ، وَيُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ عَلَى خُبْزِ الشَّعِيرِ .*
¹[أي : يمسكها ليحلبها]
Narrated ‘Abdullahؓ ibn ‘Abbasؓ: *Allah's Messenger (ﷺ) would sit on the ground (without any mat, etc); he (ﷺ) would eat (sitting) on the ground; he (ﷺ) would milk sheep; and, he (ﷺ) would accept the invitation of a slave to eat bread made from barley.*
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر (بغیر چٹائی یا کپڑے وغیرہ کے) بیٹھتے تھے، اور زمین پر بیٹھ کر ہی کھانا کھاتے، اور بھیڑ کا دودھ (خود ہی) دوہتے تھے۔ اور آپ ﷺ غلام شخص کی جو کی روٹی کھانے کی دعوت بھی قبول کر لیتے۔*
*_(سید الکونین ﷺ کی تواضع اور انکساری ایسی تھی کہ ایک غلام اپنے سادہ ترین کھانے پر آپ ﷺ کو دعوت دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرتا، کیونکہ آپ ﷺ اس کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر جو کی روٹی بھی کھا لیتے تھے۔ اور عام حالات میں بھی زمین پر ہی بیٹھتے تھے، گو کبھی کبھار کرسی کے استعمال کی بھی روایات ہیں۔ ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے کہ کیا ہمارے معاشرے کا غریب آدمی ہمیں دعوت پر بلانے کا سوچ بھی سکتا ہے؟ اور کیا ہم ایسے لوگوں کی دعوت اس انداز میں قبول کرتے ہیں کہ ان پر کسی تکلف کا بوجھ نہ پڑے؟ کیا ہمارا طرزِ زندگی ایسا ہے کہ غریب آدمی ہمارے پاس آ کر اجنبیت محسوس نہ کرے؟ اللہﷻ ہمیں سنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)_*