Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

کیکڑا ‏- ‏سستی ‏کا ‏جانور

  کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ جب وہ کس طرح کنارے پر جاتا ہے تو پھر پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ یہ انتظار...


 

کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ جب وہ کس طرح کنارے پر جاتا ہے تو پھر پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ یہ انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے لے۔ اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے۔ حالانکہ ذرا سی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے۔ جو اکثر صرف گز بھر کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے۔

 

یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے۔ ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا ہے وہیں پڑے ہیں۔ حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔

 

اللہ پر توکل کر کے اٹھیئے اور کوشش کیجیئے ۔ حرکت میں برکت ہے۔