Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
TRUE

Left Sidebar

False

Breaking News

latest

بستر پر اگر سوكھی منی لگی ہو تو اس پر سونے سے كیا كپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟* 

*مسئلہ #91* *بستر پر اگر سوكھی منی لگی ہو تو اس پر سونے سے كیا كپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟*  سوال: یہ بتائیں کہ اگر بستر پر منی لگی ہے ا...


*مسئلہ #91*
*بستر پر اگر سوكھی منی لگی ہو تو اس پر سونے سے كیا كپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟* 
سوال:
یہ بتائیں کہ اگر بستر پر منی لگی ہے اور وہ سوکھ چکی ہے اور ہم اس پر سو جاتے ہیں تو کیا کپڑے ناپاک ہوگئے یا پھر ان کپڑوں میں نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ پڑھی جاسکتی ہے؟ آپکی اس مسئلہ پر کیا رائے ہے؟
جواب:
اگر وہ منی خشک ہے تو اس پر سونے سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔ ان میں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ البتہ اگر پسینہ سے کپڑا تر ہوگیا اور بستر بھی بھیگ گیا تو کپڑے کو دھو لینا چاہئے۔ جو مسئلہ آپ نے سنا ہے صحیح سنا ہے۔
*نوٹ: ہر ناپاک شہ چاہے وہ (جاندار) کتا وغیرہ ہو یہ کوئی (غیر جاندار) چیز جیسے ناپاک زمین وغیرہ، اگر گیلی یہ تر ہے تو وہ کپڑوں یہ جسم کو مس ہونے سے ناپاک کر دے گی، اگر سوکھی ہے تو ناپاک نہیں کرے گی۔ یعنی کتے کے سُوکھے جسم کو ہاتھ یہ کپڑے لگنے سے آپ کی پاکی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، اسی طرح سوکھی ناپاک زمین سے بھی۔*
*اس حکم میں نجاست خود داخل نہیں ہے*
فقط واللہ اعلم