ہماری زندگی میں نمبر چار کی چارہ گری بہت ہے ۔۔ جیسے کہ
چار شادیوں کی اجازت ۔ ہے ۔۔لیکن  اگر کر لیں تو جو چار بال سر پر ہیں وہ بھی نہیں رہنے
چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات
چار کتابیں کیا پڑھ لیں خود کو گورنر سمجھتے ہیں
چار پیسے کماؤگے تو پتا چلے گا
آخری ہماری بھی چار لوگوں میں عزت ہے
چار لوگ سنیں گے تو کیا کہیں گے
چار دن کی آئی بہو اور ایسے تیور
وہ آئی اور چار باتیں سنا کر چلی گئی
چار قدم کا فاصلہ تو ہے تم سے کیا چار قدم بھی نہیں چلا جاتا
چار دن کی زندگی ہے ہنس کے گذار لو
آپ کے آنے سے تو محفل کو چار چاند لگ گئے
ویسے یہ چار لوگ ابھی تک مجھے نہی ملے قسمے چھوڑنا نہیں تھا انکو

Post A Comment: